لاہور( سپیشل رپورٹر) سندھ میں گندم کی کٹائی شروع فی ایکڑ پیداوار گزشتہ سالوں کی نسبت 20فیصد کم یہ بات چیئرمین ایگری فورم ڈاکٹر ابراہیم مغل نے اپنے ایک بیان میں کہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سال فی ایکڑ گندم کی پیداوار میں کمی کے علاوہ اس فصل کے زیرکاشت رقبہ میں بھی 12لاکھ ایکڑکمی آئی ہے یوں پاکستان اس سال 25ملین ٹن گندم کی پیداوار حاصل نہیں کر پائے گا۔چئیرمین ایگری فورم کا کہنا تھا کہ اب بھی اگر آنکھیں نہ کھولیںگئیں پالیسی اور پلاننگ بہتر نہ کی گئی تو جاری سال کے آخر میں یا اگلے سال کے شروع میں ملک میں آٹا 50روپے کلو تک جا سکتا ہے جو ایک بحرانی کیفیت ہو گی اور ملک کو قحت جیسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ڈاکٹر ابراہیم مغل نے حکومت کو متنبہ کیا کہ ملک میں چاول، کپاس اور گندم کی گرتی ہوئی پیداواریں پاکستان کےلئے معاشی اور خوراک کے مسائل پیدا کرسکتی ہیں۔