گوجرنوالہ ( نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں دوسروں کی خوشیوں پر لوگوں کے گھروں میں ناچنے والے خواجہ سراﺅں کا اپنے ساتھی کی سالگرہ پر شاندار رقص، نوٹوں کی بارش، حاضرین لطف اندوز ہو کر جھوم اٹھے۔ تفصےلات کے مطابق خواجہ سرا اعجاز عرف عنبر فیروزہ کی 32ویں سالگرہ میں پنجاب بھر سے 60 سے زائد خواجہ سراﺅں نے شرکت کی، ٹولیوں کی شکل میں خواجہ سرا مختلف علاقوں اور شہروں سے رنگ برنگے لباس پہنے مقامی ھال میں پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ خواجہ سراﺅں نے شاندار رقص پیش کر کے اسے سلامی دی، مختلف گانوں پر پیش کئے جانے والے رقص پر ساتھی خواجہ سرا اور چاہنے والوں کی کثیر تعداد نے ان پر نوٹوں کی بارش کر دی۔ لاہور سے خصوصی طور پر شرکت کرنے والے گرو خواجہ سرا گاما کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دئےے، سالگرہ کی تقریب میں سونو لعل، پارو، ببلی اور عادلہ نے پرفارمنس دی۔ اس موقع پر خواجہ سراﺅں کا کہنا تھا کہ ہم دوسرے لوگوں کی شادی و دیگر تقریبات پر رقص کرتے ہیں لیکن آج ہمارے گھر میں سالگرہ کی تقریب ہے تو ہم اس کو بھر پور انداز میں منا رہے ہیں۔
گوجرانوالہ: خواجہ سرا کی دھوم دھام سے سالگرہ، ”سہیلیوں“ کا رقص
Mar 14, 2013