اکبر بگٹی قتل کیس:سابق صوبائی وزیر شعیب نوشیروانی کی ضمانت منسوخ،گرفتاری کا حکم

Mar 14, 2013

کوئٹہ (نوائے وقت نیوز)نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں عدالت نے سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ڈسٹرک اینڈ سیشن جج راشد محمود کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں سابق صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے آفتاب شیر پاو¿کے وکیل کی درخواست پر انہیں 15 مار چ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں