کراچی میں آرمز ایکٹ 2013 کے تحت پہلا مقدمہ درج

کراچی(آن لائن)کراچی پولیس نے آرمز ایکٹ 2013 کے تحت مقدمات کا اندراج شروع کر دیا، ایس آئی یو میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سندھ اسمبلی سے پاس ہونے آرمز ایکٹ 2013 کے تحت پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مقدمات کے اندراج کا آغاز کر دیا ہے، آرمز ایکٹ 2013 کے تحت غیر قانونی اسلحہ پر 10 سے 14 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 13 ڈی کے تحت مقدمہ درج کیا جاتا تھا اور زیادہ سے زیادہ تین سال کی سزا ہوتی تھی، ایس آئی یو میں آرمز ایکٹ 2013 کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن