پروین رحمن 1957ءمیں پیدا ہوئیں، شادی نہیں کی، 30 سال غریبوں کی خدمت کرتی رہیں، شہر کے لئے ماں کا درجہ رکھتی تھیں

Mar 14, 2013

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی ٹارگٹ کلنگ نے گذشتہ روز ایسی خاتون کی جان لے لی جس نے اپنی تمام عمر غریبوں کی زندگیوں کو سہولتیں دینے کی کوششوں میں گزاری۔ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمن کو کراچی شہر کے لئے ماں کا درجہ حاصل تھا۔ پروین رحمن 30 برس سے کراچی کی ایک بستی میں غریبوں کی خدمت کر رہی تھیں۔ بنگلہ دیش سے آنے والے مہاجرین کی اس بستی کا بچہ بچہ پروین رحمن کی پرخلوص خدمات کا گواہ ہے۔ پروین رحمن 1957ءمیں ڈھاکہ میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم ڈھاکہ ہی میں حاصل کی۔ 1982ءمیں دا¶د کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی سے آرکیٹکٹ میں گریجوایشن کیا۔ 1983ءمیں انہوں نے اورنگی پائلٹ پراجیکٹ میں آرکیٹکٹ کی حیثیت سے کام شروع کیا۔ زندگی کا 30 سال سے زائد عرصہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کو دیا۔ شادی نہیں کی، گلستان جوہر کراچی میں اپنی ضعیف والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔
ماں کا درجہ

مزیدخبریں