امریکہ جمہوریت کا حامی، طالبان سے مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: رچرڈ اولسن

 پشاور (اے پی اے ) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ ان کا ملک پاکستان میں کسی ایک جماعت کی حمایت کے بجائے جمہوریت کے استحکام کے لئے کوشاں ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اتفاقی تھی۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ایجنڈے میں امریکی مو¿قف بھی شامل ہے۔ اس سے قبل امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پشاور کے عجائب گھر کا دورہ کیا۔ ان سے پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے امریکہ کا مو¿قف واضح ہے۔ دریں اثناءرچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعاون پر مبنی اور طویل مدتی شراکت کے لئے پُرعزم ہے۔ اولسن نے گیارہویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی اور فرنٹیئر کور انسپکٹر جنرل میجر جنرل غیور محمود سے ملاقات میں کہاکہ امریکہ پاکستان کے ساتھ ایسے تعلقات میں دلچسپی رکھتا ہے جو دیرپا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن