کوئٹہ (آن لائن) بدھ کو کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی فلائٹ کے مسافروں کو ملتان میں اتار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقارعلی مگسی نے پی آئی اے کی جانب ے بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک پر ایم ڈی پی آئی اے سے احتجاج کیا تھا جس کے بعد چیف سیکرٹری بلوچستان نے ایم ڈی کے نام تحریری مراسلہ بھی لکھا لیکن اس کے باوجود بھی بدھ کو کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ کے مسافروں کو ملتان اتاردیا گیا جہاں مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔ ملتان سے ٹیلی فون پر جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے بتایا کہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی فلائٹ کے مسافروں کو ملتان ائیر پورٹ پراتار کر بغیر کسی وجہ کے پرواز منسوخ کردی گئی ہے اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مسافروں کا احتجاج