لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چودھری ظفراقبال گوندل نے کہا ہے کہ زرداری لیگ نے ایٹمی پاکستان کو بحرانوں کی سرزمین اور بارود کا ڈھیر بنا دیا۔ذوالفقار بھٹوکے دور میں جو متفقہ آئین بنا تھا زرداری لیگ نے اس دستور کو تار تار کر دیا۔ پچھلے پانچ برس سے عدلیہ سمیت سبھی قومی ادارے نااہل حکمرانوں کے ہاتھوں تختہ مشق بنے ہوئے ہیں۔
زرداری لیگ نے پاکستان کو بحرانوں کی سرزمین بنادیا: چودھری ظفرگوندل
Mar 14, 2013