جدہ ( امیر محمد خان سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اطلاعات شیخ رشید نے کہا ہے کہ مجھے وقت پر انتخابات نظر نہیں آرہے ، ابھی تک نگراں وزیر اعظم کے سلسلے میںحکومت اور حزب اختلاف میں کوئی مفاہمت ہی نہیں ہوئی اور نہ ہوتی نظر آتی ہے اسلئے معاملہ الیکشن کمیشن کو جائےگا جس میں تاخیر یقینی ہے ۔ انتخابات میں خود کش حملہ آور بھی ایک عنصر ہیں ۔ نگران وزیر اعظم پی پی پی کا ہی آئے گا۔ کسی بھی جماعت کی اکثریت متوقع نہیں ہے ، میاں نواز شریف نے بھی اتحادی جمع کرلئے ہیں ، اتحادیوں کا ایک فرد بھی کامیاب ہوگا تو اسکی پارٹی وزارت کی طلب گار ہوگی۔ عمران خان بھی نشستیں حاصل کرینگے ۔انتخابات کے علاوہ کچھ اور ہی نظر آرہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے اندر اہلیت نظر نہیں آتی۔ زرداری کو آئندہ کامیابی کی خواہش ہی نہیں نہ ہی انہیں پی پی پی کی حکومت آتی نظر آتی ہے۔ اسلئے پی پی پی کے اہل عقل ’ مال ‘ بنانے میں مصروف ہیں۔
شیخ رشید