گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا نے پرانی ووٹر لسٹوں کو غیر تصدیق شدہ ووٹوں سے پاک کر دیا ہے، نئی وو ٹر لسٹ 8 کروڑ 60 لا کھ تک پہنچ چکی ہے،کراچی کی ووٹر لسٹوں کا کام مکمل کر لیا دو تین روز میں الیکشن کمشن کے حوالے کر دیا جا ئے گا۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے نادرا سنٹر کے افتتاح کے مو قع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ ان کا کہنا تھا کہ نادرا الیکشن کو شفاف بنا نے کیلئے الیکشن کمیشن کی بھر پور معا ونت کر رہا ہے۔ سپریم کو رٹ اور الیکشن کمشن کے فیصلے کے بعد تین کرو ڑ 71 لا کھ غیر تصدیق شدہ وو ٹوں کو نکال دیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس مر تبہ وو ٹر لسٹیں نادرا کے سٹیزن ڈیٹا کے ذریعے چھاپی جا ئیں گی جن پر ووٹر کی تصویرکے ساتھ ساتھ ہر وو ٹر کے 10 فنگر پرنٹ ہوں گے چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے کیلئے شفاف الیکشن ضروری ہیں سیا سی پا رٹیاں الیکشن کمیشن کا سا تھ دیکر آنیوالے الیکشن کو شفاف بنا نے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں۔ ان کا کہنا تھا کہ روزانہ 15 ہزار شناختی کارڈ بنائے جا رہے ہیں الیکشن کمشن کی تصدیق کے بعد انہیں ووٹر لسٹوں میں بھی درج کیا جا رہا ہے ان کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک نئے کا رڈ والے افراد کو وو ٹر لسٹوں میں شامل کر نے کا کام جا ری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن کی مدد سے جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کے امکانات 95 فیصد تک ختم کر دئیے۔
چیئرمین نادرا
نئی لسٹوں میں ووٹر کی تصویر، 10 فنگر پرنٹ ہونگے، چیئرمین نادرا
Mar 14, 2013