سیالکوٹ: 6 گھنٹے تک طبی امداد نہ ملی لیگی کارکن کا لڑکا ہلاک، زبردست مظاہرہ

 سیالکوٹ (نامہ نگار) گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال میں چھ گھنٹے تک طبی امداد نہ ملنے کے باعث مسلم لیگ (ن) کے کارکن کا چودہ سالہ بیٹا جاںبحق ہو گیا ہے جس کی ہلاکت کے خلاف ورثا نے لڑکے کی نعش چوک علامہ اقبال میں رکھ کر زبردست مظاہرہ کیا۔ محلہ سرائے بھابھڑیاں کے رہائشی مسلم لیگ (ن) کے کارکن قیصر بٹ کے بیٹے چودہ سالہ دانیال قیصر کو سیالکوٹ کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی لایا گیا تھا جہاں چھ گھنٹے تک کسی ڈاکٹر نے بھی اس کے علاج کی طرف کوئی توجہ نہ دی بلکہ ڈسپنسر سجاد نے اس کا سانس بند ہو جانے پر اسے آکسیجن سلنڈر بھی لگانے سے انکار کر دیا اور اس معاملہ پر احتجاج کرنے پر ہسپتال کی انتظامیہ نے تشویشناک حالت کے باوجود مریض لڑکے اور ورثا کو چھ گھنٹے بعد ہسپتال سے باہر نکال دیا۔ مریض لڑکا بعدازاں دوسرے ہسپتال لے جاتے ہوئے جاںبحق ہو گےا۔ واقعہ کے خلاف ورثا نے چوک رنگ پورہ میں نعش سڑک پر رکھ کر مظاہرہ کیا جو تین گھنٹے جاری رہا۔ مظاہرین نے ٹائروں کو آ گ لگائی اور ڈاکٹروں و عملہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
لڑکا ہلاک

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...