جھرلو الیکشن سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا: طاہر القادری

Mar 14, 2013

اثر چوہان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ الیکشن کمشن کی تشکیل ہی غیر قانونی ہے، نگران وزیراعظم کی حیثیت ثانوی ہے، پہلی حیثیت الیکشن کمشن کی ہے جو خود کو بے اختیار کہہ رہا ہے، وہ گزشتہ روز ماڈل ٹاﺅن میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک انتخابات میں جائے گی یا نہیں اس کا اعلان 17 مارچ کو راولپنڈی کے عظیم الشان جلسے میں کریں گے، اس سلسلہ میں فیڈرل کونسل اور دیگر عہدیداروں سے مشاورت جاری ہے۔ طاہر القادری نے کہا کہ الیکشن کمشن کا طرز عمل اس سے مختلف نہیں جو میں تین ماہ سے کہہ رہا ہوں۔ ہمارا واضح موقف ہے کہ الیکشن کمشن کی تشکیل ہی غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ نظام کے تحت جھرلو انتخابات ہوئے تو اس سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، یہ انتخابات جمہوریت اور ملک کی مضبوطی نہیں بلکہ اس کے لئے زہر قاتل ثابت ہونگے۔
طاہر القادری

مزیدخبریں