ملزمان کے وکیل کی عدم حاضری، شاہ زیب قتل کیس کی سماعت آج تک ملتوی

Mar 14, 2013

کراچی( نوائے وقت نیوز)کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ملزمان کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث آجتک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ مقدمے کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی نے عدالت میں اپنی درخواست میں کہا کہ سینئر وکیل شوکت زبیدی کی طبیعت ناسازہے وہ عدالت نہیں آسکتے،جس پر عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔دوسری جانب سینئر وکیل شوکت زبیدی کے مطابق انھیں شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی نے کیس کی پیرو ی سے روک دیا ہے۔اس موقع پر مقتول شاہ زیب کے والد ڈی ایس پی اورنگزیب نے کہا کہ سارے ثبوت سامنے ہیں،مقدمے کا فیصلہ جلد از جلد کیا جائے۔

 شاہ زیب قتل کیس

مزیدخبریں