حکومت ایران گیس معاہدے پر امریکی دباﺅ قبول نہ کرے:کاروباری برادری

 لاہور( کامرس رپورٹر) کاروباری برادری نے بھارت کے ایران سے تیل لینے اور ترکی کے ایران سے گیس لینے پر امریکہ کی جانب سے کوئی اعتراض نہ کرنے جبکہ پاکستان کے ایران سے گیس پائپ لائن معاہدے پر اعتراض کرنے کے دوہرے معیار پر امریکہ پر شدید تنقید کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران سے گیس پائپ لائن معاہدہ ختم کرانے کیلئے امریکی دباﺅ ہرگز قبول نہ کیاجائے اور ملکی مفاد کی خاطر اس معاہدے کو ہرصورت مکمل کیاجائے۔ایگری فورم پاکستان کے چیئر مین ابراہیم مغل ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر حمید اختر چڈھا، آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی،انجمن تاجران لنڈا بازار کے جنرل سیکرٹری نعیم بادشاہ،انجمن تاجران آٹو پارٹس مارکیٹ بادامی باغ کے صدر وقار اے میاں،قومی تاجر اتحاد لاہور کے چیئرمین راجہ حامد ریاض،فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئر مین ڈاکٹر بلال اسلم صوفی نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو فرنٹ لائن سٹیٹ بننے کا شدید نقصان پہنچا لیکن امریکہ نے ہمارے اربوں ڈالر کے نقصان کو پورا نہیں کیا۔پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ اور توانائی بحران کے باعث شدید اقتصادی بحران سے دوچار ہے لیکن امریکہ ہماری مدد کرنے کی بجائے ”ڈومور“ کا مطالبہ کرتا ہے امریکہ خطے میں بھارت کو چوہدری بناناچاہتا ہے اس نے افغانستان میں بھی بھارت کو داخل کیا، پاکستان کو امریکہ کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...