لاہور( کلچرل رپورٹر) مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے اس بیان کہ ” بھارت ایران سے تیل لے رہا ہے ، ہماری مرتبہ شور کیوں؟“ پر عوامی حلقوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پر پابندی نہ لگانا امریکہ کا دوہرا معیار ہے۔ گھوڑے شاہ کے رہائشی صابر بٹ نے کہا ہے کہا امریکہ پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں،صدر زرداری نے چین کے ساتھ گوادر پورٹ اور ایران کے ساتھ گیس کے معاہدے کرکے بہت اچھے کام کئے ہیں،ہمیں امریکہ سے مکمل آزادی حاصل کرلینی چاہئے۔ جوہر ٹاﺅن کے رہائشی جاوید مرزا نے کہا ہے کہ بھارت جو مرضی کرے امریکہ اسے کچھ نہیں کہتا اگر پاکستان اپنے عوام کی بہتری کیلئے کچھ کرتے تو امریکہ کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے شروع ہوجاتے ہیں۔امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ زیادتیاں کی ہیں، اب ہمیں اپنا قبلہ درست کرلیناچاہئے۔اقبال ٹاﺅن کے رہائشی مظہر بخار ی نے کہا ہے کہ اگر بھارت ایران سے تیل لیتا ہے تو یہ ٹھیک ہے اور اگر پاکستان ایران سے گیس لیتا ہے تو یہ غلط ہے۔امریکہ کا یہ دوہرا معیار ہے ۔شاہدرہ کے رہائشی میاں اسلم نے کہا ہے کہ امریکیوں کی یہ نفسیات ہے کہ ان کے سامنے جس قدر جھکتے جائیں گے یہ اس قدر سواری کرتے جائیں گے ایران اس کا کوئی ناجائز مطالبہ پورا نہیں کرتا۔اسکا کیا بگاڑ لیا ہے اس نے لہٰذا ہمیں بھی آزاد پالیسیاں بنانا ہوں گی اس میں ہماری بقا ہے۔اچھرہ کے رہائشی ریاض محمود نے کہا ہے کہ معیار ناقابل فہم ہے حکومت کو اس پر سخت موقف اختیار کرناچاہئے۔
گوادر پورٹ،گیس معاہدے کے بعد امریکہ سے مکمل آزادی حاصل کی جائے: عوامی حلقے
Mar 14, 2013