ویٹی کن سٹی میں ارجنٹائن کے جارج ماریوبرگوگلیو دوسو چھیاسٹھویں پوپ منتخب کرلیے گئے۔

Mar 14, 2013 | 17:52

خصوصی رپورٹر

ویٹی کن سٹی کے سیسٹین چیپل میں پوپ کےانتخاب کیلئےہونیوالے اجلاس میں دنیا بھر سے ایک سو پندرہ پادریوں نےحصہ لیا۔ چرچ کی چمنی سے سفید دھواں نکلتے ہیں دوسو چھیاسٹھ ویں پوپ کے انتخاب کا گھنٹیاں بجاکر اعلان کیاگیا۔ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے چھہتر سالہ جارج ماریو برگوگلیو رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا منتخب ہوگئے۔ جارج ماریو سترہ دسمبر انیس سو چھتیس میں پیدا ہوئے۔ پوپ انیس سو اٹھانوے میں بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے اور دوہزار ایک میں لارڈنیل بنے۔ جارج ماریو گوگلیو تیرہ سو سالوں میں لاطینی امریکہ سے منتخب ہونےوالے پہلے پوپ ہیں۔ پاپ منتخب ہونے پر ماریو گوگلیو نے سیسٹین چیپل میں خطاب بھی کیا۔ انہوں نےکہا کہ پوپ بینڈیکٹ کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔ ماریو گوگلیو نے پوپ منتخب ہونے پر بشپس کا شکریہ ادا بھی کیا۔ انتخاب کیلئے پہلےاور دوسرے روز ہونیوالی ووٹنگ میں رومن کیتھولک پادری نئے پوپ کے انتخاب پر اتفاق رائے قائم نہیں کرسکے تھے۔ بارش اور خراب موسم کے باوجود ویٹی کن سٹی کے سینٹ پیٹرس سکوائر پر ہزاروں لوگ جمع رہے جنہوں نے نیا پوپ منتخب ہونے پر خوشی منائی۔

مزیدخبریں