وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسمیت،پارلیمانی لیڈروں کوٹیلی فون کیا اورصوبے کے نگران وزیراعلیٰ کے نام کے متعلق بات چیت کی گئی۔

Mar 14, 2013 | 18:11

خصوصی رپورٹر

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کے ناموں کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایم کیوایم اورسندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید سردار احمد، مسلم لیگ فنکشنل جام مدد علی اور نیشنل پیپلزپارٹی کے مسرورجتوئی سمیت مسلم لیگ ہم خیال کے رزاق راہیمو سے ٹیلی فونک گفتگوکی اورسندھ میں نگران وزیراعلیٰ کے ناموں پرمشاورت کی گئی، ذرائع کے مطابق ایک یا دو دن میں نگران وزیراعلیٰ کے ناموں پراتفاق ہوجانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں