پیپلزپارٹی نے بلوچستان کوسیکڑوں سال پیچھے دھکیل دیا، اب بلوچستان کے عوام کی نظریں نوازشریف پرہیں جو محب وطن سیاستدان ہیں. مسلم لیگ ہم خیال بلوچستان کے صدر میرمکرم زہری

لاہور میں وقت نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے میر مکرم زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کومختلف پیکجز دینے کا صرف اعلان کیا جاتا رہا، حقیقت میں ان کے لیے کچھ نہیں کیا گیا بلکہ پیپلزپارٹی نے توبلوچستان کواپنے دوراقتدار میں سیکڑوں سال پیچھے دھکیل دیا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے گوادر بندرگاہ اورایران پاکستان گیس پائپ لائن منصبوں کے حوالے سے فیصلے پہلے کیوں نہیں کیے، ان کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف ہی وہ واحد سیاستدان ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مضبوط پاکستان کے لیے پرامن بلوچستان ناگریزہے

ای پیپر دی نیشن