ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو سپریم کورٹ جانے سے روک دیا گیا: ترجمان عافیہ موومنٹ

Mar 14, 2014

کراچی  (ثناء نیوز) عافیہ موومنٹ پاکستان سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جمعرات کی صبح ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، ڈاکٹر عافیہ کے لاپتہ بیٹے سلیمان کے سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان، اسلام آباد گئیں تو انہیں سپریم کورٹ اسلام آباد کی عمارت میں جانے سے روک دیا گیا۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ہمراہ عافیہ موومنٹ ، اسلام آباد کے رہنمائوں نے عملے کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا لیکن اس کے باوجود بھی انہیں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔جس پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے ہمراہ عافیہ موومنٹ کے دیگر رہنما احتجاجاََ واپس لوٹ گئے۔ عافیہ موومنٹ کے ترجمان نے ڈاکٹر فوزیہ کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر اخلاقی رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو گیارہ سال قبل ان کے تین معصوم بچوں سمیت کراچی سے اغواء کرکے لاپتہ کردیا گیا تھا جس میں ایک بیٹا سلیمان اب تک لاپتہ ہے جس کے بارے میں حکومت اور حکومت کا کوئی ادارہ کسی بھی قسم کی کوئی اطلاع فراہم نہیں کررہا ہے۔

مزیدخبریں