اسلام آباد (ثناء نیوز) ایڈووکیٹ جنرل خیبر پی کے عبدالطیف یوسفزئی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف خیبر پی کے سے تبدیلی کے سفر کا آغاز کر چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔ تحریک انصاف میں ان کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ملک و قوم کو روایتی سیاست اور فرسودہ نظام سے پاک کرنے کیلئے پوری طرح متحرک ہیں۔