علاقائی زبانوں کو قومی زبان بنانے کیلئے کمشن قائم کیا جائے: قائمہ کمیٹی کی قرارداد

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ماروی میمن کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں علاقائی زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دینے کیلئے قومی لینگوئج کمیشن بنانے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ علاقائی زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دینے کی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش ہوگی۔ علاقائی زبانوں کو قومی زبان کا درجہ دینے سے احساس محرومی ختم ہوگا اور قومی یکجہتی فروغ پائے گی۔ قومی کمیشن بنانے کیلئے وزرات قانون کو مسودہ  بھجوایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن