لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احسان گنجیال گزشتہ شب انتقال کر گئے۔ انہیں دو روز قبل السر پھٹ جانے کے بعد ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ ملک احسان گنجیال پی پی پنجاب کسان ونگ کے صدر رہے اور گیارہ مئی کے الیکشن سے پہلے پیپلزپارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔ انہیں آج جمعہ کو ان کے آبائی گائوں گنجیال خوشاب میں سپردخاک کر دیا جائے گا۔