کینیڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف کی خواجہ آصف، جنرل راشد اور آرمی چیف سے ملاقاتیں

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کینیڈین فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف  جنرل تھامس جے لاسن نے چیئرمین جائنٹ چیفس آف  سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر دفاع  خواجہ آصف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔  آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راشد محمود سے ملاقات میں خطے میں سکیورٹی  پاکستان کینیڈا  دفاعی تعلقات  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کینیڈین ڈیفنس چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔  آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل تھامس نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔  خواجہ آصف سے ملا قات میں دونوں ملکوں کے درمیان  باہمی تعاون کے فروغ  پر اتفاق کیا گیا، وزیر دفاع نے کہا کہ فوجی افسروںکو ایک دوسرے کے ملکوں میں تربیت دی جانی چاہئے۔ پن بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ تھامس لاسن نے کہا پاکستان خطے میں اہم جغرافیائی اہمیت کا حامل ملک ہے، پاکستان اور کینیڈا کے درمیان خوشگوار اور اچھے تعلقات قائم ہیں، جو روز بروز بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...