’’کام ، کام، صرف کام اور پابندی وقت ‘‘ وزیراعلی شہبازشریف کی دورہ چین پر جانے وا لے وفد کے ارکان کو تلقین

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چین کے مختلف شہروں میں انڈسٹریل پارک کے دورے پر جانے وا لے پنجاب کے وفد کے ارکان کو تلقین کی ہے کہ دورہ چین کے دوران وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور شیڈول کے مطابق مقررہ وقت پر میٹنگ میں شرکت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے وفد کے 7روزہ دورے کے شیڈول کو 5روز ہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ایک ا یک لمحہ قیمتی ہے اور ملک و قوم کی امانت ہے اس لئے دورہ چین کے دوران آپ دن رات کام،کام اور صرف کام کریں اور جس مقصد کیلئے چین جا رہے ہیں اس کے حصول کیلئے اپنے شب وروز ایک کر دیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...