نیشنل پارک بنی گالہ پر قبضہ ہو رہا ہے، عمران: چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے کہا ہے نیشنل پارک بنی گالہ کی اراضی پر قبضہ گروپ قابض ہو رہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل   سے ملاقات کے دوران  گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے انہیں نیشنل پارک بنی گالہ کی اراضی پر قبضہ سے متعلق آگاہ کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے عمران خان کو قبضہ گروپ کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے نے  بنی گالہ جا کر عمران خان سے ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن