چارسدہ(این این آئی) شبقدر بھرے بازار میں دن دیہاڑے مچنی روڈ پر نامعلوم موٹر کار سواروں نے فائرنگ کر کے سکھ حکیم سمیت دو افراد قتل کر دیئے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ شبقدر بازار میں مچنی روڈ پر واقع نامعلوم موٹر کار سواروں نے سکھ برادری کے یونانی دواخانہ پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں دواخانہ میں موجود حکیم پرمجیت سنگھ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ معاون زاہد بھی چل بسا۔