حکومت نے مذاکرات کو الجھا دیا‘ امن کیلئے جو بھی طریقہ وضع کرے اعتراض نہیں: خورشید شاہ

Mar 14, 2014

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو الجھا دیا ہے۔کمیٹی میں بیورو کریٹس کو شامل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ملک میں امن قائم ہونا چاہئے۔ طریق کار پر اعتراض نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کیلئے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔

مزیدخبریں