بڑا پاکستانی سمگلر گرفتار کر لیا سری لنکن پولیس کا دعویٰ

 کولمبو(آئی این پی) سری لنکا کی پولیس نے مبینہ طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے سمگلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جمعرات کو سری لنکا کے اخبار سری لنکا نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے سری لنکا کی پولیس نے ایک پاکستانی باشندے کو گرفتار کیا ہے جس نے سری لنکا میں 36 کلوگرام ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کی۔ پاکستانی شہری جعلی پاسپورٹ کے ذریعے اروگوڈواتے کنٹینر یارڈ پر پہنچا اور اس نے منشیات کی کھیپ کو وہاں سے محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم اس دوران پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ مذکورہ پاکستانی گذشتہ سات سال سے سری لنکا میں رہائش پذیر ہے اور اسے منشیات سمگلنگ کے سلسلے میں کئی مرتبہ گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...