گلگت (آئی این پی) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے خیبر پی کے حکومت کی ضلع دیامر کے آٹھ کلومیٹر علاقہ پر قبضہ کی کوششوں کو دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کے خلاف سازشوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ایوان نے متفقہ قرارداد کے ذریعے وفاق سے مطالبہ کیا وہ گلگت بلتستان اور خیبر پی کے کے درمیان تمام سرحدی تنازعات کے حل کیلئے فوری بائونڈری کمشن قائم کرے۔صوبائی وزیر بشیر احمد نے کہاخیبر پی کے کی سیاسی طاقتوں نے پہلے کالا باغ ڈیم نہیں بننے دیا جس کی وجہ سے ملک توانائی کے شدید بحران سے دوچار ہے۔
وفاق خیبر پی کے سے سرحدی تنازعات حل کرنے کیلئے کمشن بنائے: گلگت اسمبلی
Mar 14, 2014