سابق جج کیخلاف مقدمہ قتل میں تحقیقاتی افسر تبدیل کرنیکی درخواست، سندھ ہائیکورٹ نے سماعت سے انکار کر دیا

کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے  سابق جج مٹھی کیخلاف قتل کے مقدمے کے تحقیقاتی افسران کی تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت سے انکار کردیا۔ جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایڈیشنل سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کی اہلیہ وحیدہ لاشاری کی درخواست سننے سے انکار کردیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھاکہ ڈی آئی جی حیدرآباد ثنا اللہ عباسی اور ایس ایس پی حیدرآباد پیرفرید جان سرہندی نے ذاتی رنجش کی بناء پر سکندر لاشاری کو جیک آباد کے سیشن جج خالد شاہانی کے بیٹے عاقب شاہانی کے قتل کیس میںگرفتار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...