سانگھڑ: ایک ہفتہ قبل گھر سے فرار ہونیوالی لڑکی قتل، نعش ہندوئوں کی مڑھی میں دبا دی

سانگھڑ (اے پی اے) سانگھڑ میں ایک ہفتہ قبل گھر سے فرار ہونیوالی لڑکی کو قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق نعش ہندوؤں کی مڑھی میں دفن کر دی گئی، مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی جائے گی۔ ایک ہفتہ قبل گوٹھ حاکم مری کی لڑکی صغراں نوجوان محمد علی کے ساتھ فرار ہوگئی تھی۔ جسے برادری کے فیصلے کے بعد واپس لاکر قتل کرکے نعش کو جھول کے نزدیک ہندوؤں کی مڑھی میں بغیر کفن کے گڑھا کھود کردبا دیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قبر کی نشاندہی پر پولیس اہلکاروں کو مڑھی میں تعینات کر دیا گیا، مجسٹریٹ کی نگرانی میں قبر کشائی کی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...