چیئرمین پی سی بی کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، مینجمنٹ کے ساتھ ہنگامی میٹنگ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے درمیان ہنگامی میٹنگ قذافی سٹیڈیم میں ہوئی جس میں ٹیم مینجمنٹ کے علاوہ قومی کپتان محمد حفیظ اور آل راونڈر شاہد خان آفریدی شامل تھے۔ ٹیم مینجمنٹ کو ہدایت کی تمام کھلاڑیوں کا مورال بلند رکھا جائے اور کسی قسم کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔ ملاقات کرنیوالوں میں ہیڈ کوچ معین خان، ٹیم منیجر ذاکر خان، باولنگ کوچ محمد اکرم، بیٹنگ کنسلٹنٹ ظہیر عباس، فیلڈنگ کوچ شعیب محمد ‘ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ اور  شاہد خان آفریدی شامل تھے۔ چیئرمین نے کپتان حفیظ اور شاہد آفریدی کو بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی پیش کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن