بیجنگ (اے ایف پی) میانمار کے جنگی طیارے کی بمباری سے 4 چینی شہری ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔
شرم الشیخ (اے ایف پی) عرب ممالک نے مصر میں سرمایہ کاری کیلئے 12 ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان کر دیا۔ گذشتہ روز مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی میزبانی میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی ۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ واشنگٹن مصرکے ساتھ کھڑا ہے۔
لندن (بی بی سی) سویڈن کے استغاثہ نے جنسی استحصال کے الزامات کے سلسلے میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سے لندن میں پوچھ گچھ کی پیشکش کی ہے۔ اسانج کو ڈر ہے کہ وہ سویڈن گئے تو انہیں امریکہ کے حوالے کر دیا جائےگا۔ واضح رہے کہ جولین اسانج کی ویب سائٹس وکی لیکس کی جانب سے بعض خفیہ معلومات شائع کرنے کے سلسلے میں وہ امریکہ کو مطلوب ہیں۔ جو لین اسانج کے ایک وکیل پر سیمیولین نے سویڈن کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے۔ ”وہ تفتیش میں تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اسانج کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے“ ہم چار برسوں سے بھی زائد عرصے سے اس بات کا انتظار کر رہے تھے۔