خیبر ایجنسی ( نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ افغان سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون حملہ افغانستان کے علاقے رینا میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر ہوا ہلاک افراد میں دہشت گردوں کے دو اہم کمانڈر بھی شامل ہیں ۔ ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔ ڈرون طیاروں نے سرحدی علاقے میں پروازیں کیں ۔
پاکستان، افغانستان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ،2 اہم کمانڈروں سمیت6 افراد ہلاک
Mar 14, 2015