زمبابوین قائد چیگمبرا فٹنس مسائل کے باعث بھارت کےخلاف میچ سے دستبردار

آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک) زمبابوین ٹیم کے کپتان ایلٹن چیگمبرا فٹنس مسائل کے باعث رواں ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف شیڈول آخری گروپ میچ سے بھی دستبردار ہو گئے۔ برینڈن ٹیلر قائم مقام کپتان کی ذمہ داری جاری رکھیں گے۔ زمبابوین قائد ایلٹن چیگمبرا پاکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران ٹانگ کی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور تا حال سو فیصد فٹنس حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ جس کی وجہ سے وہ بھارت کے خلاف آخری گروپ میچ کیلئے بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ برینڈن ٹیلر نے ان کی جگہ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی اور اب بھارت کے خلاف بھی ذمہ داری جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...