نئی دہلی (نیٹ نیوز) پاکستان کے امریکہ میں سابق سفیر حسین حقانی اور بھارت کے سابق سفیر برائے قومی سلامتی شیوشنکر مینن نے پاکستان بھارت تعلقات پر باہم تبادلہ خیال کیا ہے اور ایک جیسے جذبات کا اظہار کیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی کے حوالے سے حسین حقانی نے اپنی درفنطنی میں کہا کہ اگر لکھوی جیسے لوگ عدالتوں سے رہائی پائیں گے تو بھارت کو اس پر احتجاج کا حق حاصل ہے، پاکستان کو چاہئے کہ فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر ہر قسم کے دہشت گردوں کیخلاف لڑے۔