نئی دہلی (نیٹ نیوز) پاکستان کے امریکہ میں سابق سفیر حسین حقانی اور بھارت کے سابق سفیر برائے قومی سلامتی شیوشنکر مینن نے پاکستان بھارت تعلقات پر باہم تبادلہ خیال کیا ہے اور ایک جیسے جذبات کا اظہار کیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی کے حوالے سے حسین حقانی نے اپنی درفنطنی میں کہا کہ اگر لکھوی جیسے لوگ عدالتوں سے رہائی پائیں گے تو بھارت کو اس پر احتجاج کا حق حاصل ہے، پاکستان کو چاہئے کہ فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر ہر قسم کے دہشت گردوں کیخلاف لڑے۔
لکھوی کی رہائی پر بھارت کو احتجاج کا حق حاصل ہے: حسین حقانی کی درفنطنی، شیوشنکر مینن کے ساتھ ملاقات، ایک جیسے خیالات کا اظہار
Mar 14, 2015