عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپی کے کے ہمراہ پشاورمیں سینٹرل پولیس آفس کادورہ کیا،آئی جی خیبرپی کے ناصردرانی نے انہیں صوبے میں پولیس کے سکیورٹی کوبہتربنانے کیلئے کیے گئے اقدامات پربریفنگ دی،عمران خان نے پولیس کی ایس ایم ایس سروس کامعائنہ کیا اورپشاورپولیس کی کارکردگی کوسراہا،عمران خان نے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے اورلوگوں کی جان ومان کی حفاظت کیلئے ہرممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی،،اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 11کروڑپاکستانی خط غربت سےنیچےکی زندگی بسرکررہےہیں، پشاور پولیس دوسرےصوبوں کیلئےرول ماڈل بنےگیپولیس اورتعلیمی اداروں میں براہ راست رابطےکانظام ہوگا عمران کہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں نےکہا 2013کےانتخابات میں دھاندلی ہوئی،،ن لیگ نے70لاکھ جعلی ووٹ ڈالےہیںچئیرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ،مسائل کاحل جرگہ سسٹم ہی ہے، خیبرپی کےمیں اس سال جرائم کی شرح کم ہوگئی ہےجتنی قربانیاں پشاورپولیس نےدیں کسی نےنہیں دیں بہت جلد پولیس کی تنخواہیں بڑھائیں گے
پشاور پولیس دوسرےصوبوں کیلئےرول ماڈل بنےگی : عمران خان
Mar 14, 2015 | 16:33