پی ٹی وی ڈرامے خریدنے کی بجائے خود پروڈیوس کرے گا: عطاء الحق قاسمی

Mar 14, 2016

لاہور (سیف اللہ سپرا) پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے چیئرمین عطاء الحق قاسمی نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پر ڈراموں کی ان ہاؤس پروڈکشن شروع کر دی گئی ہے پی ٹی وی گزشتہ کئی برسوں سے ڈرامے پرائیویٹ پروڈکشن ہاؤسز سے خرید رہا تھا اب یہ سلسلہ بند کر دیا گیا ہے اور باہر سے ڈرامے خریدنے کی بجائے پی ٹی وی خود ڈرامہ پروڈیوس نہیں کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ڈراموں کے ساتھ ساتھ موسیقی حالات حاضرہ اور دیگر پروگراموں کا معیار بھی بہتر کیا جائے گا۔ پی ٹی وی قومی چینل ہے۔ ایسی کوئی چیز آن ائر نہیں کی جا سکتی جو ہماری قومی روایات کے منافی ہو۔ پی ٹی وی بریکنگ نیوز کے چکر میں نہیں پڑتا چنانچہ پڑتال کرکے صحیح خبریں نشرکی جاتی ہیں۔ میں پی ٹی وی کا سنہری دور واپس لانا چاہتا ہوں اس کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں