فاسٹ بائولر محمد سمیع پریکٹس کے دوران زخمی

Mar 14, 2016

کولکتہ(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد سمیع بیٹنگ پریکٹس کے دوران پاؤں کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے دوران فاسٹ باؤلر محمد سمیع بیٹنگ کرتے ہوئے پائوں پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔قومی ٹیم کے میڈیا منیجر آغا اکبر نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد سمیع کے زخممی ہونے کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ سمیع کے پیر کے انگوٹھے پر لگنے والی چوٹ زیادہ سنگین نوعیت کی نہیں اور قومی ٹیم فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر سہیل نے بتایا ہے کہ دو دن کے اندر فاسٹ باؤلر مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں