پاکستان سری لنکا وارم اپ میچ میں آج مدمقابل، قومی ٹیم کی سخت سکیورٹی میں پریکٹس، فتح سے ٹورنامنٹ کا آغاز کریں گے:شاہد آفریدی

Mar 14, 2016

کولکتہ(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت پہنچتے ہی ہتھیاروں کی جانچ شروع کردی۔ قومی ٹیم نے ایڈن گارڈنزمیں ٹریننگ سیشن کیا، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باولنگ ،فیلڈنگ پریکٹس اور فزیکل ٹریننگ کی۔پریکٹس کے دوران سٹیڈیم کے اندراور باہر سکیورٹی کا سخت پہرہ رہا۔ کمانڈوز اورپولیس اہلکار الرٹ رہے۔ گرین شرٹس وارم اپ میچ آج سری لنکا کے خلاف کھیلیں گے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے اور پاکستان اور بھارت کے لوگ اچھی کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔پریس کا نفرنس میں کہا کہ ہم ذہنی اور جسمانی طور پر بھارت میں میچ کھیلنے کے لیے تیار تھے۔اب تو میری کرکٹ ختم ہونے والی ہے لیکن کرکٹ کھیلنے کا جتنا مزہ بھارت میں آیا ہے اتنا کسی اور ملک میں نہیں آیا۔یہاں کے لوگوں سے جتنا پیار دیا اتنا پاکستان میں نہیں ملا۔ ٹیم اور میرے لیے یادگار ہے۔بھارتی عوام چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت آپس میں کھیلیں۔پاکستان ٹیم آئی سی سی ٹورنامنٹ میں بھارت سے کبھی نہیں جیت پائی۔ بڑے ایونٹ کے ہر میچ میں سینئر کھلاڑیوں کو دباؤ میں اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ وہ اس ٹورنامنٹ میں اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔اپنے بائولرز سے میں بہت پر امید ہوں کیونکہ فاسٹ بائولرز کے ساتھ ساتھ سپنرز کا کامبی نیشن بھی کافی اچھا ہے ۔کسی بھی ٹورنا منٹ کیلئے پہلا میچ اہم ہوتا ہے ۔ ٹورنامنٹ کا فتح سے آغاز کرینگے ۔ کھلاڑی پرعزم ہیں اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ روہت شرما نے محمد عامر کے بارے میں جو کچھ کہا اس سے پوچھیں عامر میرے لئے بہت خاص بائولر ہے۔

مزیدخبریں