اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں سابق سٹیشن چیف سی آئی اے رابرٹ گرینیئر نے کہا ہے کہ پاکستان کے اسامہ یا القاعدہ سے تعلقات کے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں نہیں دیکھے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا نائن الیون کے فوری بعد سی آئی اے، آئی ایس آئی میں بداعتمادی نہیں تھی۔ آئی ایس آئی چیف جنرل احسان کے دور میں ہمارا باہمی تعاون بہترین تھا۔ افغانستان میں کردار کی وجہ سے جنرل محمود طالبان کا احترام کرتے تھے۔ جنرل محمود آئی ایس آئی میں رہتے تو وہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرتے۔ میرا خیال ہے جنرل محمود کا جھکائو طالبان ہی کی طرف تھا۔