لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا کہ ابھی تک بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک نہیں پہنچ سکا،ٹرانسپورٹ کرایوں میں نمایاں کمی نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے بسوں ،ویگنوں اور پبلک ٹرانسپورٹ والے پرانے کرائے ہی وصول کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گڈ گورنس کے دعویدار حکمران صرف زبانی جمع خرچ سے عوام کو بیوقوف نہ بنائیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات کریں ۔