لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل نے ’’حفاظت دین مہم ‘‘ چلانے کا فیصلہ کرلیا ۔سنی اتحاد کونسل کے عہدیداران و کارکنان 27مارچ کو ممتاز حسین قادری کے چہلم میں بھر پور شرکت کریں گے۔’’تحفظ ناموس رسالت ایمان کی بنیاد ‘‘ کے موضوع پر تحریری و تقریری مقابلے کروائے جائیں گے ۔ اس بات کا فیصلہ سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس جامعہ رضویہ میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں مفتی محمد حسیب قادری ، سید جواد الحسن کاظمی ، صاحبزادہ عمار سعیدسلیمانی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
سنی اتحاد کونسل کا حفاظت دین مہم چلانے کا اعلان
Mar 14, 2016