حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے پر عرب لیگ کے رویے کی مذمت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے عرب لیگ کی طرف سے حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صیہونی ریاست کی کھلی حمایت اور فلسطین پر ظلم قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ چند عرب ممالک کا حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینا فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کی کھلی حمایت ہے۔ یہ بزدلانہ اقدام امریکی او ر اسرائیلی خواہش کی تکمیل کے لئے کیا گیا۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ایسے ہتھکنڈے بزدل اٹھاتے رہتے ہیں مگر مجاہدین عوام کی حمایت سے استعماری قوتوںکے سامنے ڈٹ کر ظالموں کا مقابلہ کرتے رہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...