کراچی(رپورٹ شہزاد چغتائی) پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے بلدیاتی اختیارات سلب کئے جانے پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے منتخب نمائندے ایک ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کی بااثر شخصیات کی جانب سے بلدیاتی معاملات میں مداخلت پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ بڑے بڑے ٹھیکے براہ راست دیئے جارہے ہیں۔ کراچی سے لوگ آتے ہیں اور ہمارے اضلاع کے ٹھیکے دیکر چلے جاتے ہیں۔ یہ بات ہمارے علم میں بھی نہیں ہوتی کہ ہمارے اختیارات کون استعمال کررہا ہے اس سے قبل میئرکراچی وسیم اختر نے بھی بلدیاتی معاملات پر صوبائی حکومت کی مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان تنازعہ کھڑا ہوگیا۔
بلدیاتی اختیارات
بلدیاتی اختیارات پر ایم کیو ایم‘ پیپلز پارٹی کے نمائندے ایک ہوگئے
Mar 14, 2017