کراچی(وقائع نگار) سپریم کورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت2013 کے مقابلے کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ اسکریننگ ٹیسٹ پاس کرنے والے تمام امیدوار دوبارہ امتحان دے سکیں گے۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کے 2013ءکے مقابلے کے انتخابات میں بے ضابطگیاں پائی گئیں جس کے بعد ان کو کالعدم قراردیاگیا۔ چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کی دو ہفتوں جبکہ ارکان کا تقرر چار ہفتے میں کیا جائے‘ مقابلے کے امتحانات ارکان کی تقرری کے بعدفوری کروائے جائیں۔ سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیں کا فیصلہ سنادیا۔ امتحانات میں2813 امیدوروں نے 182 نشستوں پر امتحان دیا تھا۔ جسٹس مظہرعالم میاںخیل نے محفوظ کیاگیافیصلہ پڑھ کر سنایا۔ کیس کی سماعت کے دوران سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور ارکان اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے تھے۔ عدالت نے قرار دیا کہ زائد العمر ہونے کی صورت میں2813 امیدواروں کو عمر کی حد میں رعایت دی جائے اور اضافی فیس وصول نہ کی جائے۔
امتحان کالعدم