فوجی عدالتوں کے معاملے پر نوازشریف اور زرداری ایک ہیں: شیخ رشید

Mar 14, 2017

اسلام آباد(صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری ملٹری کورٹس کی توسیع کے معاملے میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔پیپلز پارٹی اور پی ایم ایل این رہنمائوںکے درمیان خفیہ ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں پاکستانی سیاست کا سب سے بڑا مسئلہ پاناما لیکس کیس کا فیصلہ ہے زرداری صاحب نے مجھے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے سے روکا تھا مگر پھر بھی میں نے ملک کی خاطر فائنل میں شرکت کی ایک نجی ٹی کے پروگرام میں اظہار خیا ل کر تے ہو ئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ زرداری صاحب نے مجھے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے سے روکا تھا مگر پھر بھی میں نے ملک کی خاطر شرکت کی۔ عمران خان کو بھی میچ دیکھنے جانا چاہیے تھا۔ حکمران غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھین کر منی لانڈرنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کو کہا تھا کہ بلاول اور آصفہ کو فری ہینڈ دیں، مگر وہ بلاول کو سیاست میں بچہ سمجھتے ہیں۔ وہ اسے پورے قد کے ساتھ بھی سیاست نہیں کرنے دیں گے۔

مزیدخبریں