فوجی عدالتیں‘ حکومت نے پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم منظور کرانے کی تیاری کر لی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی اور سینٹ سے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع بارے آئین میں ترمیم کو منظور کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ قومی اسمبلی سے جمعرات کو آئینی ترمیم منظور کرانے کیلئے حکومتی اتحاد کے تمام ارکان کو ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے اسی طرح سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق کو بھی وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے جمعہ کو ایوان میں حکومتی اتحاد اور دیگر جماعتوں کے ارکان کی حاضری کے بارے میں کہا ہے۔ ان کے خیال میں قومی اسمبلی سے جمعرات کو آئینی ترمیم منظور ہو کر جمعہ کو سینیٹ میں آ جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تاحال وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات میں آئینی ترمیم پر کوئی بریک تھرو نہیں ہوا تاہم حکومتی حلقوں کی جانب سے اس توقع کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومتی بل کو قبول کرلے گی اسی لئے وفاقی حکومت نے آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے قومی اسمبلی اور سینٹ کو ’’پیغامات‘‘ بھجوا دیئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...