لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں فیس بک سے توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں فیس بک کو بند کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی آئینی درخواست میں وزارت داخلہ، وفاقی حکومت اور وزارت اطلاعات کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود فیس بک سے توہین آمیز مواد نہیں ہٹایا جا سکا۔ گستاخانہ مواد نہ ہٹانا توہین عدالت کے زمرے میں آتا جب تک فیس بک سے گستاخانہ مواد نہیں ہٹایا جاتا پاکستان میں فیس بک کو بند کر نے کا حکم دیا جائے۔